ویڈیو۔ راہول گاندھی‘ ستیا پال ملک نے جموں کشمیر‘ پلواماں حملہ او رمنی پور پر کی بات چیت

,

   

جب راہول گاندھی نے پلواماں حملے کے متعلق ان سے پوچھا تو ملک نے 14فبروری2019حملے کے لئے حکومت کی کوتاہی کو ذمہ دار ٹہرایا ہے۔
نئی دہلی۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی نے جموں کشمیر کے سابق گورنر ستیا پال ملک کے کئے ایک انٹرویو کو شیئر کیا جس میں انہوں نے پلواماں دہشت گر دحملہ اور سابق ریاست جموں اور کشمیر کی ریاستی درجہ اور دیگر پر بات چیت کی ہے۔

راہول گاندھی سے بات چیت کے دوران ملک نے کہاکہ جموں کشمیر کا ریاستی درجہ واپس کرنا چاہئے کیونکہ عوام خوش نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ 2019پلواماں دہشت گرد حملہ حکومت کی کوتاہی کا نتیجہ ہے‘ جس میں 40سی آر پی ایف جوان شہید ہوگئے تھے۔

راہول گاندھی نے ایکس پر یہ ویڈیوشیئر کیا اورلکھا کہ”کیایہ گفتگو ای ڈی۔ سی بی ائی میں ہلچل پیدا کریگی؟“


ریاستی درجہ‘ جموں کشمیر ایل کے طور پر ملک کی معیاد
ملک کے ساتھ اپنی بات چیت میں راہول گاندھی نے ان سے پوچھا کہ آپ کے معیاد کو سب سے مشکل وقت کونسا تھا۔

انہوں نے ارٹیکل 370کی برخواستگی اور ریاست کو یونین ٹریٹری میں منقسم کرنے کا حوالہ دیا۔اس کے لئے ملک نے کہاکہ ”میری رائے میں آپ جموں کشمیر کو طاقت او رمصلح دستوں کے زیرسایہ نہیں رکھ سکتے ہیں۔

عوام کابھروسہ جیت کر آپ کچھ بھی کرسکتے ہیں“۔ اس پر راہول گاندھی نے پوچھا کہ جموں کشمیر میں حالات کس طرح معمول پر لائے جاسکتے ہیں‘ جس پر ملک نے کہاکہ حکومت کو جموں کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنا ہوگا۔پلواماں پر بات کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے کہاکہ جیسے ہی انہیں اس واقعہ کا علم ہوا‘وہ شہیدوں کو خراج پیش کرنے کے لئے ہوائی اڈے پر گئے۔

راہول گاندھی نے کہاکہ ”میں ایک کمرہ بندکردیاگیاتھا۔ مجھے کسی ایک تقریب کا احساس ہورہا تھا۔ وزیراعظم وہاں پر تھے۔ کمرے کے باہر آنے کے لئے مجھے جدوجہد کرنی پڑی۔ وہ بڑا ناگوار تھا“۔

سابق گورنر نے کہاکہ وزیراعظم کو سری نگر پہنچنا چاہئے تھا۔ ملک نے مزید کہاکہ واقعہ کے روز وہ جیم کاربیڈ میں شوٹنگ کررہے تھے۔

پھر انہوں نے مجھے شام کو کل کیا اور مجھ سے کہاکہ وہ اس مسلئے پر بات نہ کریں۔ ملک نے دعوی کیاکہ وزیراعظم نے تقریر کی اور اس کا سیاسی استعمال کیا

https://x.com/RahulGandhi/status/1717082159838560525?s=20

راہول گاندھی نے ذات پات کی بنیاد پر مردم شماری کے متعلق بات کی جس کا ذکر انہوں نے پارلیمنٹ کی تقریر میں بھی کیاتھا اور اس پر ملک کی رائے مانگی۔

ملک نے کہاکہ ہمیں اس کو لازمی بنانے کی اور لوگوں کو سسٹم میں آنے کے لئے چوکنا کرنے کی ضرورت ہے۔ دونوں قائدین نے منی پور کے حالات پر بات کررہے تھے ملک نے کہاکہ حکومت کا منی پور پر کنٹرول نہیں ہے۔

ملک نے مزیدکہاکہ ”یہ صرف چھ ماہ کا ہے۔ میں لکھ کر دیتاہوں۔ وہ دوبارہ اقتدار میں نہیں ائیں گے“۔ کانگریس لیڈر نے جی ایس ٹی او رنوٹ بندی سے ملک کے کاروباری کو ہونے والے نقصانات کے متعلق بھی بات کی۔