ویڈیو دیکھیں۔ ایندھن کی بڑھتی قیمتوں پرسوال کرنے والے صحافی کو رام دیو کی دھمکیاں

,

   

بابا رام دیو برہم ہوگئے اور ایک صحافی کو ملک میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر ان کے سابق کے موقف پر سوال پوچھاتو دھمکیاں دے دیں۔


این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ صحافی نے پتانجلی کے برانڈ ایمباسیڈر سے ان کے سابق میں دئے گئے بیان کے متعلق پوچھا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو ایسی حکومت پرغور کرنا چاہئے جو پٹرول 40روپئے اور پکوان گیس 300فی سلینڈر کو یقینی بنائے۔

رام دیو برہم ہوگئے اور جواب میں کہاکہ ”جی ہاں میں نے یہ کہا ہے‘ تم کیا کرلو گے؟ ایسے سوالات کرنا بند کریں۔ کیامیں تمہارا ٹھکیدار ہوں جو تمہارے سوالات کا جواب دیتا رہوں“۔

ٹوئٹر پر منظرعام میں آنے والے ویڈیوز میں رام دیو اپنے اوپر قابو کھوتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں کیونکہ صحافی کے سوالا ت سے وہ برہم نظر آرہے ہیں۔

جب صحافی نے رام دیو سے وہی سوال کیاتو انہوں نے واپس کہا کہ”ہاں میں نے وہ تبصرہ کیاہے‘ اب کیاکرلے گا۔ خاموش ہوجاؤ۔ اگر دوبارہ تم یہ سوالات پوچھے گے تو اچھا نہیں ہوگا۔ تمہیں ایک اچھا انسا ن بننا چاہئے‘ تمہیں اپنے والدین کا اچھا بچہ بننا چاہئے“۔

دوبارہ صحافی نے پھر وہی سوال کیاجس کے بعد مایوسی کے عالم میں وہی باتیں رام دیو نے دہرائی جو پہلے کہاتھا۔

ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے درمیان ہریانہ کے کرنال میں رام دیو نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی حکومت کی جانب سے بڑھتی قیمتوں کا دفاع کیا اور دعوی کیاکہ ترقی کے لئے ٹیکسوں کی وصولی کی حکومت کو ضرورت ہے اور کہاتھا کہ زیادہ کمائی کے لئے سخت محنت بھی کرنی پڑتی ہے۔

رام دیو نے اپنے حامیوں کی تالیوں کی گونج میں کہاکہ”اگر تیل کی قیمتیں کم ہوتی ہیں توہم ٹیکس وصول نہیں کریں گے‘ تو پھر وہ ملک کیسے چلائیں گے‘ تنخواہیں کیسا ادا کریں گے‘ سڑکیں کیسا تعمیر کریں گے؟جی ہاں مہنگائی کو کم ہونا چاہئے‘ میں اتفاق کرتاہوں‘ مگر لوگوں کو بھی سخت محنت کرنا ہوگا۔

میں بھی صبح4بجے جاگتاہوں اور رات 10بجے تک کام کرتاہوں“۔ پٹرول او رڈیزل کی قیمتوں میں چہارشنبہ کے روز80پیسوں کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد پچھلے 9دنوں میں 5.60روپئے کا مجموعی اضافہ ہوا ہے۔