وی ایچ پی کا دعوی‘ رام مندر 2024-25تک تعمیر ہوجائے گا

,

   

نئی دہلی۔وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے ایودھیا میں مندر کی تعمیر کی نگرانی کرنے والی 15رکنی ٹرسٹ کے قیام کا اعلان کرنے کے کچھ گھنٹوں بعد مذکورہ وشواہندو پریشد(وی ایچ پی) نے چہارشنبہ کے روز کہاکہ 2024-25 تک رام مندر کی تعمیر مکمل کرلی جائے گی۔

اس سے متعلق جانکاری رکھنے والے ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ دو منزلہ رام مندر کا اؤٹ لائن تیار کرلیاگیا ہے اور پہلی منزل کاکام قریب الختم ہے۔ پچھلے سال نومبر میں سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد مندر کے لئے پتھروں کی تراشی کاکام شروع ہوگیاتھا۔ ذرائع کے مطابق 60فیصد کام مکمل کرلیاگیاہے۔

وی ایچ پی کے ایکزیکیٹو صدر الوک کمار نے کہاکہ ٹرسٹ مندر کے لئے دئے گئے وی ایچ پی کے ماڈل پر کام کررہا ہے۔ اس کی تکمیل کے لئے 4-5سال کا وقت لگے گا۔مذکورہ وی ایچ پی نے کہاکہ ٹرسٹ چند جمع کرنے کا بھی اعلان کرے گے‘ وہ اس عمل کو منظم کریں گے۔

رام مندر کی عمارت کے اردگرد نصب بریکیٹس کے متعلق پوچھے جانے پر کمار نے کہاکہ سکیورٹی اہل کاروں کا یہ کام ہے جو سکیورٹی سے متعلق فیصلہ لیتے ہیں۔

کمار نے کہاکہ”تاہم بی جے پی چاہتی ہے کہ لوگ رام للا کودیکھیں“۔وی ایچ پی نے یہ بھی کہاکہ رام مندر کی تعمیر کے ساتھ اس عمارت کو بھی ایسا بنایاجائے گا جو ایودھیا بھر کے بھگتوں کے لئے سہولیت رہے۔

ٹرسٹ اس کاکام کو انجام دے گا۔جب سے سپریم کورٹ نے فیصلہ سنایاہے کہ پتھروں کی کٹائے‘ سیلنگ اورپلرس کا کام کارسیوک پورم کے قریب میں شروع ہوگیاہے اور 106پلرس پہلے ہی کھڑے کردئے گئے ہیں۔

پانچ حصوں میں تقسیم کے ذریعہ مندر تیار کیاجائے گا۔پہلے مرحلے میں دورازوں کی تنصیب۔ جس کے ساتھ میں دو پویلین ہوں گے۔