ٹاملناڈو میں مسلم علماء کرام کو موٹر سائیکل خریدنے 50 فیصد سبسیڈی ، چیف منسٹر کا اعلان

,

   

چینائی ۔ 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ٹاملناڈو کے چیف منسٹر ایڈاپڈی کے پلانی سوامی نے ٹاملناڈو کے مسلم علمائے کرام کو موٹرسائیکلیں خریدنے کیلئے 25 ہزار روپئے کی سبسیڈی یا موٹرسائیکل کی لاگت کی 50 فیصد سبسیڈی دینے کا اعلان کیا ہے جو بہت ہی کم ہے۔ حکومت نے موٹرسائیکل خریدنے کے علاوہ ان کے ماہانہ پنشن کو 1500 سے بڑھا کر 3000 کردینے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف منسٹر پلانی سوامی نے مزید کہا کہ ریاستی وقف بورڈ کی جانب سے نشاندہی کردہ اراضی پر 15 کروڑ کی لاگت سے حج ہاؤز بھی تعمیر کیا جائے گا۔