ٹاورز کی بیٹریاں چرانے پر پاکستانیوں سمیت پانچ افراد گرفتار

   

ریاض:سعودی عرب کی پولیس نے مکہ مکرمہ ریجن میں ایک ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے ٹاورز کی بیٹریاں چرانے کے الزام میں پانچ افراد کوگرفتار کرلیا،عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی پولیس نے ایک ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے ٹاورز کی 17چارجنگ بیٹریوں کی چوری کے الزام میں چار پاکستانیوں اور ایک یمنی باشندے کو حراست میں لے لیا ہے۔ملزمان سے مسروقہ بیٹریاں بھی برآمد کرلی گئیں جبکہ مزید قانونی کارروائی کے لیے پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔