ٹرمپ کا دعوی۔ امریکہ نے مارگرایا ایرانی ڈرون

,

   

واشنگٹن۔ایران کے ساتھ چل رہی کشیدگی کے درمیان امریکہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکہ کے سرحدی علاقے میں ایک ایرانی ڈرون مار گرانے کا دعوی کیاہے۔انہوں نے دعوی کیاہے کہ امریکہ کے جنگی جہاز نے ہارموز کے ساحل پر ایک ایرانی ڈرون کو مارگرایاہے۔

وہیں دوسری جانب ایران کے خارجی وزیر محمد ظریف نے ایسے کسی واقعہ سے انکار کیاہے۔ امریکی صدر نے کہاکہ بحرہ ہارموز میں امریکی جنگی جہاز نے ڈرون کے1000گز اندرونی علاقے میں انے کے بعد یوایس ایس بوفورس نے اپنی حفاظتی کاروائی کی اورڈرون کو تباہ کرڈالا۔

ایران کے خارجی منسٹر محمد ظریف نے ایسے کسی واقعہ سے انکار کیا۔

انہوں نے کہاکہ اس طرح کے واقعہ کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں ہے۔

ایران نے اپنے کوئی ڈرون نہیں کھویاہے۔ٹرمپ نے کہاکہ ایرانی ڈرون نے امریکی جہاز اور اس کے عملے کی حفاظت کو چیالنج کیا اور اس کے لئے خطرہ پیدا کرنا چاہا‘ جس کے جواب میں امریکہ جنگی بیڑے نے کاروائی کی۔

انہوں نے دیگر ممالک سے ایران کی مذمت کرنے کی اپیل کی۔ ٹرمپ نے دیگر ممالک سے اپنے جہازوں کی حفاظت کرنے کی اور جاسوسی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی بھی اعلان کیا۔قریب ایک مہینہ قبل ایران نے امریکہ ڈرون کو مارگرایاتھا۔

ایران نے کے انقلابی گارڈس نے 20جون کو دعوی کیاتھا کہ اس نے امریکہ کا ایک”جاسوسی ڈرون“ کو مار گرایاہے۔

ایرانی فوج کا دعوی تھا کہ امریکہ ڈرون نے اس کے فضائی پٹی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایرانی سرحد میں داخل ہوا تھا جس کے بعد اس کو مارگرایاگیا۔

اس واقعہ کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جنگ کی صورتحال بن گئی تھی۔ اس سے قبل امریکہ فوج نے جون میں ہی ایران پر الزام عائد کیاتھا اس نے عمان کے کھڑے تیک کے ٹینکر کو نشانہ بنایا‘ جس کے بععد امریکہ نے اس پر میزائیل سے حملہ کیاتھا۔

امریکہ اور ایران کے درمیان پچھلے ایک سال سے تناؤ کاماحول بنا ہوا ہے۔ امریکہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران سے ایک سال پہلے جوہری سمجھوتے سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

ایران نے حال ہی میں کہاتھا کہ وہ کم استعمال ہونے والے یورنیم کی پیدوار کو بڑھائے گا اور اس نے ہتھیار گریڈ سطح کے قریب اس کے اضافہ کی دھمکی دی تھی‘ جس سے یوروپ پر 2015معاہدے کے لئے دباؤ بنایاجاسکے۔