ٹرمپ کا ریپبلکن پارٹی کا صدارتی امیدوار بننا یقینی

   

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ الاسکا میں جیت کی طرف بڑھتے ہوئے آئندہ صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار بننے کی طرف ایک قدم اور قریب پہنچ گئے ہیں۔این بی سی نیوز نے چہارشنبہ کو یہ اطلاع دی۔ این بی سی نیوز کے مطابق ٹرمپ کو 9,200 ووٹوں سے زیادہ یا 87.6 فیصد ووٹ ملے جب کہ ان کی واحد حریف نکی ہیلی کو صرف 12 فیصد ووٹ ملے ۔ اقوام متحدہ میں امریکہ کی سابق سفیر ہیلی تمام ریاستوں میں ٹرمپ سے ہارتی دکھائی دے رہی ہیں۔ ٹرمپ نے منگل کو ریپبلکن پارٹی کی 15 میں سے 13 پرائمریز جیتی ہیں، جبکہ ریاست یوٹاہ کے نتائج ابھی باقی ہیں۔