ٹرمپ کیخلاف تحقیقات کا دائرہ کاروبار تک وسیع

   

واشنگٹن : امریکی پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف تحقیقات کا دائرہ ان کے بزنس تک وسیع کردیا ہے۔ترجمان اٹارنی جنرل نے بتایا کہ سابق صدرٹرمپ کے کاروباری ادارے کے خلاف فوجداری تحقیقات ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ آرگنائزیشن کو بتا دیا ہے تحقیقات کی نوعیت صرف دیوانی نہیں ہے۔ترجمان اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ اب ہم ٹرمپ آرگنائزیشن کیخلاف فوجداری حیثیت کی تحقیقات کر رہے ہیں۔