ٹرین کے سامنے سیلفی لینے کی کوشش ‘ حادثہ میں نوجوان ہلاک

   

حیدرآباد۔/9 جون، ( سیاست نیوز) پرانے شہر سے کا ایک نوجوان گلبرگہ میں ٹرین کے سامنے سیلفی لینے کے دوران حادثہ کا شکار ہوکر ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ شاہ علی بنڈہ سے تعلق رکھنے والا داؤد فلک نما اسٹیشن سے گلبرگہ ۔ فلک نما ایکسپریس میں سوار ہوا تھا اور منتھٹی ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کچھ دیر کیلئے رُکی تھی۔ داؤد ٹرین سے جھانکتا ہوا سیلفی لینے کی کوشش کررہا تھا کہ دوسری سمت سے آنے والی ٹرین نے اسے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس نے اس ضمن میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔