ٹسٹ کرکٹ میری پہلی ترجیح: بھونیشور

   

پونے۔ زخموں سے صحت یابی کے بعد شاندار واپسی کرنے والے ٹیم کے سینئر بولر بھونیشور کمار نے کہا ہے کہ ٹسٹ کرکٹ ان کی پہلی ترجیح ہے جس کے لئے وہ آئی پی ایل کے بعد اپنے شیڈول کا تعین کریں گے۔ بھونیشور کمار زخمی ہونے کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز نہیں کھیل پائے تھے اور گزشتہ دو برسوں کے دوران زخموں کی وجہ سے انہیں ٹیم کے اندر اور باہر ہونا پڑ رہا ہے۔ ٹسٹ کرکٹ میں واپسی کے ضمن میں کئے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یقینا میں ٹسٹ کرکٹ میں واپسی کرنا چاہتا ہوں اور سرخ گیند سے کھیلی جانے والی یہ کرکٹ میری پہلی ترحیح ہے۔ انتظامیہ آئی پی ایل کے دوران میرے کام کے بوجھ کا تجزیہ کرتے ہوئے واضح کرے گا کہ کس طرح مستقبل کا منصوبہ تیار کرنا ہے۔