ٹولی چوکی میں ایک شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/26مارچ، ( سیاست نیوز) ٹولی چوکی کے علاقہ قطب شاہی کالونی میں ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ گولکنڈہ پولیس کے مطابق 36 سالہ میر نواز علی خاں جو قطب شاہی کالونی کا ساکن تھا اس شخص نے کل انتہائی اقدام کرلیا۔ نواز علی خاں نے گذشتہ روز بیوی کو عید ی بازار میں بہن کے پاس چھوڑ دیا تھا اور اپنے مکان میں اکیلا تھا۔ فون پر ربط نہ ہونے پر جب ان کے رشتہ دار مکان پہنچے تو انہیں نواز علی خاں کی خودکشی کا پتہ چلا ۔ پولیس سمجھتی ہے کہ نواز علی خاں ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا۔ ان کی شادی 12 سال قبل ہوئی تھی اور ان کی کوئی اولاد نہیں ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع