حیدرآباد: سیلاب متاثرین کیلئے تقسیم کی جانے والی رقم کی درخواست داخل کرنے کیلئے گھنٹوں تک قطار میں انتظار کرنے والی خاتون آج ٹولی چوکی می سیوا سنٹر کے قریب فوت ہوگئی۔ یہ واقعہ آج صبح 11.30 بجے اس وقت پیش آیا جب حکیم پیٹ سے تعلق رکھنے والی 50 سالہ منور النساء جو مستان کی بیوی تھی، ٹولی چوکی گیلکسی تھیٹر کے قریب می سیوا سنٹر میں سیلاب متاثرین کیلئے دیئے جانے والے دس ہزار روپئے کی رقم کی درخواست داخل کرنے کیلئے پہنچی تھی۔ درخواستوں کے ادخال کیلئے طویل قطار ہونے کے نتیجہ میں منور النساء تین گھنٹوں سے زائد کھڑی رہیں اور ان کی طبعیت اچانک بگڑ گئی۔ مذکورہ خاتون نیچے گر پڑیں اور وہاں دیگر افراد نے انہیں بذریعہ ایمبولنس وہاں کے ایک دواخانہ منتقل کیا ۔ ڈاکٹرس نے منور النساء کو مردہ قرار دیا ۔