ٹوکیو اولمپکس کی مشعل روشن کردی گئی

   

ٹوکیو ۔کورونا وائرس کے سبب گزشتہ برس ملتوی کئے گئے ٹوکیو2020 اولمپکس کی مشعل جاپان کے شہر فْوکْوشیما میں روشن کردی گئی۔121دنوں کے دوران 47 ملکوں کا سفر کرکے یہ مشعل واپس ٹوکیو پہنچے گی۔واضح رہے کہ ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد رواں برس 23 جولائی تا 8 اگست جاپان میں منعقد کیا جائے گا۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث جاپان میں ہونے والے ٹوکیو اولمپکس 2020 ایک سال کے لئے ملتوی کردیا گیا تھا۔اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا تھا کہ اولمپک مشعل جاپان میں ہی رہے گی اور اولمپک گیمزکا نام ٹوکیو اولمپک 2020 ہی رہے گا۔ٹوکیو اولمپکس کے ضمن میں جاپانی عوام تحفظات کا شکار ہیں اور انہوں نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات ظاہر کرتے ہوئے بیرونی ممالک سے آنے والے شائقین پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد انتظامیہ نے اس مطالبہ کو قبول کرتے ہوئے بیرونی ممالک کے شائقین پر پابندی عائد کردی ہے ۔