ٹیٹ امتحان کا عنقریب نوٹیفکیشن: سبیتا اندرا ریڈی

   

حیدرآباد ۔ 15 ۔ مارچ (سیاست نیوز) ریاستی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے آئندہ دو تین دن میں ٹیچرس اہلیت امتحان (ٹیٹ) کا انعقاد کرنے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ واضح رہے کہ چیف منسٹر کے سی آر نے 80 ہزار سے زائد مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کرنے کا اعلان کیا ہے ، جس میں ٹیچرسکی جائیدادوں پر بھی بڑے پیمانے پر تقررات کئے جارہے ہیں ۔ محکمہ تعلیم کے اعلیٰ عہدیداروں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیٹ امتحان کے انعقاد کیلئے بہت جلد اعلامیہ جاری ہوگا ۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی آف لائین میں ٹیٹ امتحان کا انعقاد کیا جائے گا ۔ دوسری جانب ٹیٹ امتحان ایک مرتبہ تحریر کرتے ہوئے کوالیفائی حاصل کرنے پر اس اسکور کو 7 سال کے بجائے عمر بھر برقرار رکھنے اور بی ایڈ امیدواروں کو پیر I تحریر کرنے کا جی او جاری کرنے کی عہدیداروں نے تجویز تیار کی جس کو حکومت نے منظوری نہیں دی۔ ن