ٹیکساس میں خاتون نے چھ بچوں کو جنم دیا

   

ہوسٹن ۔ 16 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) ہوسٹن کی رہنے والی ایک خاتون نے 4.7 بلین افراد میں سے کسی ایک یا دو کے ساتھ یہ واقعہ پیش آنے کا ایک نیا ریکارڈ اُس وقت قائم کیا جب اُس نے جڑواں بچوں کی دو جوڑی کو جنم دیا جو لڑکے تھے اور جڑواں بچیوں کی ایک جوڑی کو جنم دیا ۔ جملہ تعداد چھ بچوں اور بچیوں پر مشتمل تھی ۔ ماں کا نام تھیلما شیاکا بتایا گیا ہے اور زچگی کے بعد ماں اور تمام نوزائیدہ بچے صحتمند ہیں۔ مقامی وقت کے مطابق صح 4:50 تا 4:59 بجے کے درمیان خاتون نے چھ بچوں کو جنم دیا جو ایک ریکارڈ ہے ۔ نوزائیدہ بچوں اور بچیوں کا وزن ایک پاؤنڈ 12 آؤنس سے دو پاؤنڈس 14 آؤنس بتایا گیاہے ۔ اس وقت ہاسپٹل کے انتہائی نگہداشت والے کمرے میں اُنھیں رکھا گیا ہے ۔ تھیلما نے اپنی جڑواں بچیوں کا نام زینا اور زورئیل رکھا ہے جبکہ جڑواں بچوں کی دو جوڑیوں کا نام ہنوز زیرغور ہے ۔