ٹیکہ لگائے ہوئے ہندوستانیوں سے لازمی پی سی آر ٹسٹ کو ختم کرنے کی یواے ای سے ہندوستان کی درخواست

,

   

نئی دہلی۔وزرات داخلی امور نے پیر کے روز ایک اجلاس میں مکمل طور پر ٹیکہ لگائے ہوئے مشرقی وسطی کے ممالک بالخصوص متحد ہ عرب امارات(یو اے ای) کے سفر پر روانہ ہونے والے مسافرین پر لازمی پی سی آرٹسٹ کو ہٹانے کے متعلق تبادلہ خیال کیاہے۔

ایک سینئر اہل کار نے تصدیق کی کہ مذکورہ میٹنگ کاانعقاد یو اے ای جانے والوں پر لازمی رپیڈ پی سی آر ٹسٹ کو روکنا ہے۔

مذکورہ عہدیدار نے کہاکہ ”ہم نے وزرات خارجی امور سے درخواست کی ہے کہ وہ اس معاملے پر متحدہ عرب امارات حکومت سے بات کریں تاکہ مکمل ٹیکہ لگائے ہوئے مسافرین کو پی سی آر جانچ سے مستثنیٰ کیاجاسکے جسکی لاگت 4000روپئے کے قریب ہے“۔

قوانین کے مطابق ہندوستان کے ائیر پورٹ سے روانگی سے6گھنٹے قبل مسافرین کو رپیڈ پی سی آر جانچ کرانا ہے۔مذکورہ یو اے ای نے ہندوستان‘ پاکستان‘ نیپال‘ سری لنکا‘ نائیجریا اوریوگینڈا سے آنے والے مسافرین کے لئے اس جانچ کو لازمی کردیاہے۔

یو اے ای کاسفر کرنے والے ایک مسافر فیصل رفیق نے کہاکہ لازمی رپیڈ ٹسٹ کی وجہہ سے ان کے سفر کا وقت بڑھ گیاہے اور نمونوں کوجمع کرنے کے لئے انہیں ہجوم کا سامنا کرنا پڑتا ہے اورپھر نتیجے کے لئے انتظار کرنا ہے۔

رفیق نے کہاکہ ”ورکرس کے لئے یہ کافی مہنگا ہے جو پہلے سے ہی کویڈ19کے بعد سست روی کی وجہہ سے پریشان ہیں اور کسی طرح واپس اپنے کام پر جارہے ہیں۔ مجھے خوشی ہوگی اگر یو اے ای حکومت ٹیکہ لگائے ہوئے لوگوں پر سے یہ ٹسٹ ختم کردیتی ہے“۔

ایک او رمسافر شوبیت نندی نے کہاکہ دہلی ائیرپورٹ پر مہنگی جانچ کرانے کے بعد یو اے ای حکومت دوبارہ جانچ کررہی ہے کیونکہ ایسا قانون ہے اور بعض صورتوں میں انہیں قرنطین کردیاجارہا ہے۔

ٹیکہ لگائے ہوئے لوگوں کے لئے کچھ تو راحت ہونی چاہئے۔

مذکورہ یو کے نے مکمل ٹیکہ لگاکر آنے والے ہندوستانی مسافرین پر سے 10دنوں کا لازمی قرنطین برخواست کردیاہے