ٹی آر ایس کی رکنیت سازی منصوبہ بند طریقہ سے جاری

   

نظام آباد :متحدہ ضلع میں ٹی آرایس کی رکنیت سازی منصوبہ بند طریقہ سے جاری ہے ۔ متحدہ ضلع کے 9 اسمبلی حلقوں میں اراکین اسمبلی پارٹی کے سینئر قائدین رکنیت سازی اور اپنی نظروں کو مرکوز کئے ہوئے ہیں اور وقت مقررہ پر رکنیت سازی کو مکمل کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔ دیہی سطح سے لیکر اسمبلی ، ہیڈ کوارٹر تک برسراقتدار جماعت کے قائدین رکنیت سازی میں مصروف نظر آرہے ہیں اور ٹی آرایس قائدین کو مختص کردہ نشانہ کی تکمیل کیلئے مصروف نظر آرہے ہیں ۔ یکم ؍ مارچ سے دیہی کمیٹیاں کی نامزدگی کے پیش نظر اس سے قبل رکنیت سازی کو مکمل کرنے کیلئے کوشش کی جارہی ہے چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو نے 9 اسمبلی حلقوں کے ارکان اسمبلی کو کم از کم 50 ہزار افراد کی رکنیت سازی کا نشانہ مقرر کیا ہے اسی طرح ایکٹیو ممبرس کے نشانہ کیلئے بھی کوشش کی جارہی ہے ۔ دیہی سطح سے منڈل سطح کے قائدین ارکان اسمبلی کی قیادت میں رکنیت سازی کو انجام دے رہے ہیں ۔عام رکنیت کے علاوہ ایکٹیو ممبرس کی رکنیت سازی کیلئے ضلع کے وزیر پرشانت ریڈی ، گورنمنٹ وہپ گمپا گوردھن ، ارکان اسمبلی گنیش گپتا ، شکیل عامر ، باجی ریڈی گوردھن ، جیون ریڈی ، ہنمنت شنڈے ، سریندر کے علاوہ ایم ایل سیز وی جی گوڑ ، راجیشور رائو ، آکولہ للیتا بھی اس مہم میں مصروف نظر آرہے ہیں اور مقامی سطح پر پارٹی قائدین کے اجلاس کے انعقاد کے ذریعہ رکنیت سازی کی جاری ہے ۔ رکنیت سازی مہم کے انچارج کی حیثیت سے ریاستی اقلیتی سیل کے صدر ایم کے مجیب الدین اور سابق رکن اسمبلی سدھیر ریڈی کو مقرر کیا ہے جبکہ کاماریڈی ضلع کیلئے ضلع پریشد چیرمین نظام آباد وٹھل رائو کو مقرر کیا ہے اور یہ تینوں قائدین متحدہ ضلع میں جاری رکنیت سازی پر ہر روز رپورٹس حاصل کرتے ہوئے پارٹی کو اطلاعات فراہم کررہے ہیں ۔ متحدہ ضلع میں مئیر ، میونسپل چیرمین ، ایم پی ٹی سی ، زیڈ پی ٹی سی ، کارپوریٹرس ، کونسلرس ، کوآپریٹیو سنگل ونڈو کے چیرمینس پارٹی رکنیت سازی پروگراموں میں حصہ لیتے ہوئے پارٹی کی رکنیت سازی کے نشانہ کو مکمل کررہے ہیں اور اس طرح نظام آباد ، کاماریڈی اضلاع میں پارٹی کی رکنیت سازی تیزی کے ساتھ انجام دی جارہی ہے اور نشانہ کے تکمیل کیلئے کوشش میں لگے ہوئے ہیں اور زیادہ سے زیادہ رکنیت سازی کرانے میں مصروف ہے۔