حیدرآباد 17 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ ریاستی صدر بی جے پی ڈاکٹر کے لکشمن نے کہاکہ تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ملازمین کی جاری غیر معینہ مدت کی بس ہڑتال کے مسئلہ پر مرکزی حکومت مناسب وقت پر اپنے ردعمل کا اظہار کرے گی۔ آج یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر کے لکشمن نے بتایا کہ ریاست میں ٹی ایس آر ٹی سی ملازمین کی جاری غیر معینہ مدت کی ہڑتال کے سلسلہ میں اب تک کی تفصیلی رپورٹس مرکزی حکومت کو روانہ کی جارہی ہیں۔ ڈاکٹر لکشمن نے بتایا کہ مرکزی حکومت دستور کے مغائر کوئی اقدامات ہرگز نہیں کرے گی ۔