ٹی ایم سی لیڈر شیخ شاہجہاں کو 10دنوں کی پولیس تحویل

,

   

شاہجہاں تقریباً ایک ماہ سے عرصہ سے زیادہ سے ریاستی او رمرکزی ایجنسیوں کے ہاتھوں گرفتار ی سے بچ رہا تھا۔
نارتھ 24پرگناس: مغربی بنگال بشریت کورٹ کور ٹ نے ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) شیخ شاہجہاں کو جمعرات کے روز10دنوں کی عدالتی تحویل میں دیدیا ہے۔

عدالت میں شاہجہاں کی طرف سے پیش ہونے والے راجا بھاؤ مک نے کہاکہ ”پولیس تحویل14دنوں کے شیخ شاہجہاں کی مانگ کی گئی تھی مگر عدالت نے 10دنوں کی تحویل دی ہے“۔ مذکورہ وکیل نے کہاکہ ”مارچ10کو دوبارہ انہیں عدالت میں پیش کرنا ہے“۔

شاہجہاں کو جمعرات کی صبح مغربی بنگال پولیس نے اس سال میں جنوری کی ابتداء میں ایک چھاپے کے دوران ای ڈی افسران پر مبینہ حملے کے ضمن میں گرفتار کیاہے۔

مغربی بنگال گورنر سی وی آنندا بوس نے شاہجہاں کی گرفتاری کو ایک ”ائی اوپنر“ قراردیا اورمزیدکہا کہ یہ صرف ”شروعات“ ہے۔

آنندا بوس نے کہاکہ ”آج بنگال میں ایک خاتمے کی شروعات دیکھی ہے۔سندیشکلی واقعات میں ایک اہم ملزم کی گرفتاری ہر کسی کے لئے ایک ائی اوپنر ہے۔ یہ صرف شروعات ہے۔ بنگال میں تشدد کوہمیں ختم کرنا ہے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”بنگال کے کئی علاقوں میں ہم نے محسوس کیاہے کہ تمام گینگسٹرس کی حکمرانی ہے اور قانون نفاذ کرنے والی ایجنسیوں دیکھ نہیں رہی ہیں۔ بنگال کی کئی پاکٹس میں بہت زیادہ ”غنڈہ“ راج ہے۔سخت کاروائی کرنی ہوگی‘ اس کو ختم کرنا ہوگا“۔

مستقبل میں اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لئے ایک موثر کاروائی کی جانی چاہئے۔