ٹی این نے مئی10سے کویڈ19کو شکست دینے کے لئے ”مکمل لاک ڈاؤن“ کا کیااعلان

,

   

پہلے سے عقیدت مندوں پر عائد امتناعات‘ شادی میں شرکت کرنے والوں کی تعداد محدود‘ اور اموات سے متعلق تقاریب جاری رہے گی وہیں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔


چینائی۔تاملناڈو میں کویڈ19کے معاملات میں معمولی اضافہ کے ساتھ مذکورہ حکومت نے ہفتہ کے روز دوہفتوں کے ”مکمل لاک ڈاؤن“ کا اعلان کیاہے‘ تاکہ وباء کو ریاست میں پھیلنے سے روکا جاسکے جس کی شروعات10مئی سے ہوگی۔

چیف منسٹر ایم کے اسٹالن نے ایک بیان میں کہاکہ مذکورہ لاک ڈاؤن کا نفاذ ”ناقابل انکار وجوہات“ کی بنا ء پر کیاگیا ہے اور اشارہ دیا کہ جمعہ کے روز ضلع کلکٹرس کے ساتھ پیش ائے جائزہ اجلاس سے ملی جانکاریوں کی بنیاد پر یہ فیصلہ لیاگیاہے۔

مذکورہ سفارشات میں یونین ہوم اور صحت وزراتیں بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ ”مکمل لاک ڈاؤن 10مئی شام 4بجے سے24مئی 4بجے شام تک جاری رہے گاتاکہ وباء کو پھیلنے سے روکنے کی کوششوں کا حصہ ہے“۔

اسٹالن نے ہفتہ او راتوار کے روز دوکانوں پر کاروبار پر عائد تحدیدات میں نرمی کا اعلان کیاتھا‘ جو 10مئی سے شروع ہونے والے مکمل لاک ڈاؤن سے قبل کا اعلان تھا۔

اس وقت کے دوران ریاست کی نگرانی میں چلائی جانے والے تمام شراب خانے‘ اسپاس‘ جمس‘ بیوٹی پارلرس‘ سالونس‘ اڈیٹوریم‘ سنیما تھیٹرس ‘ زولوجیکل پارکس بھی بند رہیں گے۔

سرکاری دفاتربھی پوری طرح بند رہیں گے۔ تمام خانگی دفاتر‘ ائی ٹی او رائی ٹی ای ایس ادار ے بھی بند رہیں گے او رملازمین کو گھروں سے کام کرنا ہوگا۔

تاملناڈو میں جمعہ کے روز کرونا وائرس کے 26,465نئے معاملات درج کئے گئے جس کے بعد ریاست میں جملہ متاثرین کی تعداد 13.23لاکھ تک پہنچ گئی وہیں 24گھنٹوں میں 197لوگوں کی موت ہوئی جس کے بعد جملہ مرنے والوں کی تعداد 15,171ہوگئی ہے۔محکمہ صحت کے بموجب سرگرم معاملات1,35,355ہے۔

اسٹالن نے کہاکہ ریاست کے 23اضلاعوں میں مثبت معاملات کا تناسب10فیصد ہے