ٹی 20ائی میں تیزی کے ساتھ2000رن بنانے والے بلے باز بنے بابر آعظم

,

   

ہرارے۔ اتوار کے روز پاکستان کے کپتان بابر اعظم ٹی 20انٹرنیشنل میں تیزی کے ساتھ2000رن بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں‘ یہاں تک پہنچنے کے لئے انہو ں نے اپنے ہندوستانی ہم منصب ویراٹ کوہلی کا ریکارڈ توڑا ہے۔

آعظم کو یہ کامیابی اس وقت ملی جب پاکستان نے زمبابوے کے خلاف 24رنوں سے تیسرے ٹی 20ائی میں جیت حاصل کی‘ اس سنگ میل کو پارکرنے کے لئے انہوں نے 52اننگز کھیلے جبکہ کوہلی نے 56اننگز کھیلے ہیں۔

آسڑیلیائی کپتان ارون فنچ نے 2000رنوں کی تکمیل کے لئے 62اننگز کھیل کر تیسرے مقام پر ہیں جبکہ 66اننگزس میں اتنے رن بناکر نیوز لینڈ کے کپتان برانڈن میکلیم چوتھے مقام پر ہیں۔

اس سے قبل اعظم نے اوڈی ائی بلے بازی کی درجہ بندی میں کوہلی کے تین سالہ قبضہ کو برخواست کیاتھا۔ ٹی 20ائی کی درجہ بندی میں 844نمبرات کے ساتھ اعظم دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ کوہلی762نمبرات کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

اتوار کے روزمیاچ میں اعظم نے 52رن بنائے اور محمد رضوان کے ساتھ126رنوں کی پارٹنر شپ کی جو 91رن بناکر ناٹ اؤٹ رہے او رپاکستان کے اسکور کو 165/3تک پہنچایا۔

تیز گیند باز حسن علی نے چار وکٹیں لیں جس کی وجہہ سے زمبابوے147/7تک ہی سمٹ کر رہ گئی۔