پارلیمانی انتخابات میں کانگریس کی شاندار کامیابی یقینی

   

ظہیرآباد پارلیمانی امیدوار سریش کمار شیٹکار کو کامیاب بنانے کی اپیل، محمد علی شبیر کی سیاست نیوز سے بات چیت

نیالکل۔ 13 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ حکومت مشیر محمد علی شبیر نے ظہیرآباد کا دورہ کرتے ہوئے میر جاوید علی جئے جئے کنسٹراکشن کانگریس قائد کی قیام گاہ پر عید میلاپ تقریب میں شرکت کے دوران محمد علی شبیر نے نمائندہ سیاست وسیم غوری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں ریاست تلنگانہ سے14 پارلیمانی نشستوں پر کانگریس شاندار کامیابی حاصل کرے گی اور مرکز میں کانگریس حکومت کو اقتدار حاصل ہوگا انہوں نے کہا کہ بی جے پی جھوٹ اور فرقہ وارنہ ذہنیت سے اقتدار حاصل کرنا چاہ رہی ہے ریاستی حکومت چیف منسٹر اے ریونت ریڈی تمام طبقات کی تعلیمی معاشی پسماندگی کے خاتمہ کیلئے منفرد اسکیمات روبعمل لارہے ہیں۔ کانگریس پارٹی نے خواتین کو آرٹی سی مفت بس سفر کے علاوہ آروگیہ شری کی حد دس لاکھ کردی گروہا لکشمی کے تحت 200 یونٹ مفت برقی500روپیوں میں گیاس سلینڈر گیارینٹی اسکمیات پر عمل آوری کررہی ہے۔ کانگریس پارٹی عوام سے جو وعدہ کرتی ہے ایسے پورا کرتی ہے۔ ریاست تلنگانہ کے اقلیتوں کی حقیقی ہمددر جماعت کانگریس پارٹی ہی ہے انہوں نے کانگریس قائدین سے متحدہ ہوکر پارلیمانی انتخابات میں کانگریس پارٹی کے استحکام کیلئے سخت محنت کرنے ایم پی امیدوار سریش کمار شٹکار کو کامیاب بنانے کی اپیل کی اس موقع پر محمد ارشد زماپٹیل کوآپشن ممبر محمد مجاہد سیٹ ٹرانسپورٹ کانتا ریڈی سابق سی ڈی سی چرمین محمد ارشد صدر بلاک کانگریس مسعود آحمد ایم پی ٹی سی میر جنید علی نوشاد علی ویگر کانگریس قائدین موجود تھے۔