پارلیمانی حلقہ نظام آباد کیلئے 18 نامزدگیاں داخل

   

نظام آباد :24؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر مسٹر راجیو گاندھی ہنمنتو نے بتایا کہ نظام آباد پارلیمانی حلقہ کے لئے آج جملہ 18 نامزدگیاں داخل ہوئی ہے ۔ بی آرایس امیدوار باجی ریڈی گوردھن چوتھا سٹ ، بی جے پی امیدوار ڈی اروند تیسرا سٹ اور کانگریس امیدوار جیون ریڈی نے اپنے 4 سٹ داخل کیا ۔ آزاد امیدوار راجندر تیسرا سٹ ، تلسی پارٹی کے کرشنا مورتی تیسرا سٹ ، آزاد امیدوار شاہد دوسرا سٹ اور دیگر آزاد امیدواروں نے بھی نامزدگیاں داخل کی ۔ اب تک جملہ 33 امیدواروں نے 62 نامزدگیاں داخل کیا ۔ کانگریس امیدوار ٹی جیون ریڈی نے آج رکن اسمبلی نظام آباد رورل بھوپت ریڈی ، صدرنشین اُردو اکیڈیمی طاہر بن حمدان ، سابق ایم ایل سی آکولہ للیتاو دیگر کے ہمراہ ریٹرینگ آفیسر راجیو گاندھی ہنمنتو کو پرچہ نامزدگی داخل کی ۔ مسٹرجیون ریڈی نے سینئر قائد کے ہمراہ پرچہ نامزدگی داخل کیا اور کانگریس پارٹی کی کامیابی یقینی ظاہر کی ۔