پارٹی بدلنے پر رکنیت ختم کرنے کا اختیار صدر کو ہوناچاہئے

   

راجستھان اسمبلی کے اسپیکر ڈاکٹر سی پی جوشیکا بیان
جے پور،20دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان اسمبلی کے اسپیکر ڈاکٹر سی پی جوشی نے کہا کہ پارٹی بدلنے والے ارکان اسمبلی کی رکنیت برخاست کرنے کا اختیار پارٹی کے صدور کے پاس ہونا چاہئے ۔اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر جوشی نے جمعرات کو دہرادون میں اسمبلیوں کے پریذائیڈنگ افسران کے دوروزہ کانفرنس کے اختتام کے موقع پر بولتے ہوئے یہ بات کہی۔ڈاکٹر جوشی نے کہا کہ پارٹی صدور کو پارٹی بدلنے والے ارکان اسمبلی کی اطلاع الیکشن کمیشن کو دینی چاہئے ،جس پر الیکشن کمیشن کو فیصلہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی کے اسپیکروں کے ذریعہ کئے گئے فیصلوں پر مختلف عدالتوں کے ذریعہ کئے گئے فیصلوں کے مطالعے کی بنیاد پر دسویں فہرست کے مطابق ضابطہ اخلاق بنایا جانا چاہئے ۔اس ضابطہ اخلاق کی حد میں رہتے ہوئے اسمبلیوں کے اسپیکروں کو فیصلہ کرنا چاہئے ۔دہرادون میں مقیم راجستھان کے عوام نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور ڈاکٹر جوشی کا استقبال کیا۔ڈاکٹر جوشی نے کلہڑ کی چائے کا لطف بھی لیا۔