پارٹی میں تقسیم‘ انحراف کے پس پردہ ”اصل وجہہ“ کا شرد پوار نے کیاانکشاف

,

   

ترقی وجوہات کی بناء پر حکومت میں شامل ہونے کے اراکین اسمبلی کے دعوؤں کوانہوں نے کیامسترد
پونا۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی(این سی پی) سربراہ شرد پوار نے پارٹی میں حالیہ تقسیم او رانحراف کے موضوع پر بات کی اور یہ بتانا چاہا کہ پیش رفت اس کی اہم وجہہ ہے۔

پارٹی کی جانب سے منعقدہ ایک سوشیل میڈیامیٹنگ میں پوار نے بعض پارٹی ممبرس کی روانگی کے پس پردہ وجوہات پر روشنی ڈالنے کی کوشش کی‘ زوردیکر کہاکہ مرکز کحی جانب سے شروع کی گئی انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) کی تحقیقاتوں کا اس میں کافی اہم رول رہا ہے۔

واضح طور پراپنے بھتیجے اجیت پوار کا نام لینے سے گریز کرتے ہوئے جس نے پچھلے ماہ متعدد اراکین اسمبلی کے ساتھ شیو سینا بی جے پی کی زیرقیادت حکومت میں شمولیت اختیار کرلی ہے‘انہوں نے ترقیاتی مقاصد کے لئے حکومت میں شامل ہونے کے دعوی کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ یہ بیان درست نہیں ہے۔

مذکورہ سینئر پوار نے ای ڈی کی تحقیقات کا سامنے کرنے والے متعددپارٹی ممبرس کی جانب سے ملا جلے ردعمل کی طرف توجہہ مبذول کروائی ہے۔

وہیں بعض جانچ پڑتال کے باوجود پارٹی کو نہیں چھوڑا جیسے انل دیشمکھ نے پارٹی نظریات پر سنجیدگی اور یقین کا اظہار کیاہے۔

اس کے علاوہ پوار نے ریاستی حکومت پر عام آدمی کو درپیش مشکلات کو فوری دورکرنے پرزور دیا۔انہوں نے کہاکہ ریاست کوبے روزگاری جیسے مسائل کاسامنا ہے اورکسان بھی کافی پریشان حال زندگی گذا ررہے ہیں۔