پارچہ تاجرین کی کے ٹی آر سے ملاقات‘ جی ایس ٹی میں اضافہ کو روکنے پر اظہار تشکر

   

حیدرآباد14 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ فیڈریشن آف ٹکسٹائلس اسوسی ایشن کے وفد نے وزیر ہینڈلوم کے ٹی راما راؤ سے ملاقات کی اور مرکز کی جانب سے ٹکسٹائیلس اور پارچہ جات پر جی ایس ٹی میں اضافہ کو روکنے میں اہم رول ادا کرنے پر اظہار تشکر کیا۔ مرکزی حکومت یکم جنوری سے ٹکسٹائلس پر 12 فیصد جی ایس ٹی کے نفاذ کا منصوبہ رکھتی تھی۔ کے ٹی آر نے اضافہ کی مخالفت کرکے وزیر فینانس نرملا سیتارامن اور وزیر ٹکسٹائلس پیوش گوئل سے نمائندگی کی تھی۔ فیڈریشن صدر اے پرکاش کی قیادت میں وفد نے کے ٹی آر کو ٹکسٹائل انڈسٹری کو اضافی بوجھ سے بچانے کی مساعی پر مبارکباد پیش کی ۔ کے ٹی آر نے پارچہ تاجرین کے مسائل کی سماعت کی اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ٹکسٹائل پر 5 فیصد جی ایس ٹی کی برقراری کیلئے مساعی کریں گے۔ آئندہ ماہ جی ایس ٹی کونسل کے اجلاس میں مسئلہ پیش کیا جائیگا ۔ ر