پانچ برس سے کم عمر کے بچوں کو والدین کےہمراہ مسجد الحرام میں آنے کی اجازت

   

ریاض ( کے این واصف) کووڈ کی وبا کے بعد حرمین میں داخلے کے لئے زائرین پر جو مرمٹ کے حصول کی پابندی عائد ہوئی تھی وہ اب بھی برقرار ہے۔ لیکن سعودی وزارت حج وعمرہ نے عمرہ پرمٹ کے حوالے سے پھر کہا ہے کہ پرمٹ کم ازکم پانچ برس کی عمر کے لئے ہے۔ عاجل نیوز کے مطابق وزارت حج وعمرہ نے بیان میں کہا کہ پرمٹ کا حصول لازمی ہے۔ عمرہ کیلیے پرمٹ کا اجرا ‘‘توکلنا’’یا ‘‘نسک’’ایپ کے ذریعے کیا جارہا ہے‘۔ عمرہ پرمٹ کے لیے عمر کی کم از کم حد کا تعین پانچ برس ہے۔ اس سے کم عمر کے بچے اپنے والدین کے ہمراہ بغیر پرمٹ کے مسجد الحرام آسکتے ہیں۔ ’عمرہ پرمٹ کے لیے لازمی ہے کہ پرمٹ حاصل کرتے وقت درخواست گزار کورونا وائرس میں مبتلا نہ ہو اور نہ اس دوران اس کا کسی ایسے شخص سے قریبی تعلق رہا ہو جو کورونا میں کا شکار ہو۔