کورٹلہ ۔ 18 جولائی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کورٹلہ ٹاؤن کے وارڈ نمبر 19 میں پینے کے پانی کے مسائل کی یکسوئی کیلئے نئی پانی کی موٹر کی تنصیب کی گئی ۔ گزشتہ چند دنوں سے سرورنگر علاقہ میں پانی کی سپلائی ٹھیک نہ ہونے پر عوا شدید مشکلات سے دوچار تھے ۔ اس مسئلہ کے تعلق سے اطلاع ملتے ہی فوری وارڈ کونسلر 19 جناب محسن ، وارڈ نمبر 19 انچارج بی آر ایس پارٹی جناب ابوبکر صدیقی نے فوری ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جناب محسن وارڈ کونسلر کے علم میں لایا جس پر جناب محسن نے بغیر کسی تاخیر عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے موٹر تنصیب کروائے جس سے مسئلہ کا حل ہوا ۔ اس موقع پر وارڈ نمبر 19 سرورنگر علاقہ کے عوام نے جناب محسن و جناب ابوبکر صدیقی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے اُن کی خدمات کی سراہنا کی ۔ اس موقع پر کونسلر جناب محسن نے کہا کہ وارڈ میں جو مسائل ہوں تو فوری اُن سے ربط پیدا کریں، عوام کی خدمت کرنا ہی میرا مقصد ہے ۔اس موقع پر وارڈ 19 کی عوام ، عبداﷲ ، ادریس ، محمد عبداللطیف ٹیچر وظیفہ یاب نے شرکت کی ۔