پاکستانی سربراہ فوج جنرل باجوا سرکاری ۔ خانگی تعاون کے خواہاں

   

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سربراہ فوج جنرل باجوا نے ملک کی صنعت دفاع کو متحرک اور خود انحصار ادارہ بنانے کیلئے سرکاری ۔ خانگی تعاون میں اضافہ کی خواہش کی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری شعبہ اور دفاعی پیداوار کی تنظیموں کے علاوہ خانگی شعبہ کو ہماری صنعت دفاع میں شامل کرنے کی بھی شدید ضرورت ہے تاکہ اس شعبہ کو متحرک اور خودمکتفی بنایا جاسکے۔