پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں بارش اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہوگئی

   

اسلام آباد ۔ 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی مقبوضہ کشمیر کی وادی نیلم میں ہوئی شدید بارش اور سیلاب نے کافی تباہیاں مچائی ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 28 ہوگئی ہے۔ کئی مساجد اور مکانات سیلاب میں بہہ گئے۔ دی ایکسپریس ٹریبون کی اطلاع کے مطابق وادی کے لاسوا علاقہ میں زائد از 150 مکانات کو نقصان پہنچا۔ بارش کی شدت دراصل بادل پھٹنے کی وجہ سے ہوئی۔ سیلاب میں دو مساجد کے مکمل طور پر تباہ ہوجانے کی اطلاع ہے۔ اس علاقہ میں سیل فون اور انٹرنیٹ خدمات بھی متاثر ہوئیں۔ دوسری طرف پاکستانی فوج نے پیر کے روز ایک گاؤں میں پھنسے ہوئے 52 افراد کو مختلف کیمپوں اور محفوظ مقامات پر منتقل کیا جبکہ ایسے سینکڑوں افراد ہیں جو ہنوز اپنے ہی مکانات میں محصور ہیں جنہیں بچانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔