پاکستانی وزارت کے ٹائیلٹس کے باہر بائیو میٹرک مشینس نصب

   

٭ حکومت پاکستان نے اپنی وزارت صنعتیں و پیداوار کے تمام حماموں (واش رومس ) کے باہر بائیو میٹرک شناختی مشینس نصب کی ہے تاکہ صرف اعلیٰ رتبہ کے افراد کو ہی ان تک رسائی حاصل ہوسکے۔ ذرائع کے حوالے سے خبروں میں بتایا گیا ہے کہ دیگر وزارتوں سے وابستہ اسی رتبہ کے افراد کی سہولت کیلئے یہ قدم اُٹھایا گیا ہے۔ یہ افسران ایک اجلاس میں شرکت کے لئے وہاں پہنچے تھے۔