پاکستان: ریس کے کھیل میں جوے کا معاملہ:پولیس نے 8 افراد کے ساتھ ایک گدھے کو بھی گرفتار کرلیا

,

   

پنجاب(پاکستان): تقریباممالک میں جانوروں کی دوڑ لگانے کا کھیل کھیلا جاتا ہے۔ عرب ممالک میں اونٹوں کی دوڑ ہوتی ہے۔ ہندوستان میں گھوڑوں کی دوڑ ہوتی ہے اور بعض ممالک میں کتوں کی دوڑ بھی لگائی جاتی ہے۔ پاکستان میں گدھوں کی دوڑ لگائی جاتی ہے۔

ان گدھے کے کھیل میں جوے کا ایک معاملہ سامنے آیا جس پر رحیم یار خان پولیس نے 8 افراد کے علاوہ ایک گدھے کوبھی گرفتار کرلیا ہے۔یہ واقعہ پنجاب کے رحیم یار خان علاقہ میں پیش آیا۔ پولیس نے گرفتار شدگان کے قبضہ سے 120,000 روپے برآمد کرلئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ایف آئی آر میں گدھے کا نام بھی شامل ہیں۔