پاکستان زندہ باد کے نعرہ لگانا ملک سے بغاوت نہیں، کریمنل کیس بھی نہیں بنتا: جسٹس وی سدرشن ریڈی

,

   

نئی دہلی: گذشتہ دنوں بنگلور کے ایک جلسہ کے دوران ایک نوجوان لڑکی نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاکر سارے میں جلسہ میں ہلچل پیدا کردی تھی۔ میڈیا زینت بھی بن گئی تھی۔ اس لڑکی پر ملک سے غداری کا مقدمہ درج کر تے ہوئے اسے جیل بھیجوادیاگیا۔ سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس وی سدرشن ریڈی نے اس طالبہ کی دفاع میں آگے آتے ہوئے کہا کہ یہ نعرہ ملک سے بغاوت کا معاملہ کیسے ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملک سے بغاوت قانون کا غلط استعمال ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ اس رجحان کو ختم کرنے کیلئے عدلیہ کو آگے آنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ آئی پی سی کے تحت بھی نہیں آتا۔ سابق جج سدرشن ریڈی نے یہاں تک کہا کہ ان کے خلاف ملک سے غداری کا معاملہ بہت دور کی بات ہے ان کے خلاف کریمنل کیس بھی نہیں بنتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا دشمن ملک نہیں ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا ہمیں صرف امریکہ زندہ باد، ڈونالڈ ٹرمپ زندہ باد کہنا چاہئے؟ یہ ہر گز ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ آئینی جمہوریت خطرہ میں ہے۔