پاکستان قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کا الیکشن منسوخ

   

اسلام آباد،27ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بلوچستان ہائی کورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)لیڈر اور قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کے الیکشن کو منسوخ کرتے ہوئے اس نشست پر پھر سے الیکشن کرانے کا حکم دیا ہے ۔سوری نے 2018 میں ہوئے الیکشن میں اس نشست پر جیت درج کی تھی۔قومی اسمبلی کے لئے منتخب ہونے کے بعد انہیں ایوان کا ڈپٹی اسپیکر منتخب کیاگیاتھا۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے لیڈر نواز زادہ نے مسٹر سوری کے الیکشن جیتنے کو چیلنج کیاتھا۔انہوں نے الزام لگایا تھا کہ مسٹر سوری نے بے ضابطگی جیت حاصل کی ہے ۔ہائی کورٹ نے دونوں طرف کی دلیلیں سننے کے بعد اس ماہ کے شروع میں فیصلہ محفوظ رکھاتھا۔جسٹس عبداللہ بلوچ نے آج سنائے فیصلے میں الیکشن منسوخ کرتے ہوئے کوئٹہ میں دو نشستوں پر پھر سے الیکشن کرانے کا حکم دیا ہے ۔