پاکستان :موبائل، انٹرنیٹ سرویسز جزوی طور پر بحال

   

اسلام آباد: پاکستان کی وزارت داخلہ نے بتایا کہ آج پولنگ ختم ہونے کے بعد ملک کے بیشتر حصوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سرویسز بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں اور جلد ہی پورے ملک میں سرویسز مکمل بحال ہو جائیں گی۔حکومت نے آج صبح بتایا تھا کہ سکیورٹی صورتحال کی بنا پر موبائل سرویس بند کر دی گئی ہیں۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موبائل فون سرویس بحال کرنے کا دعوی کیا ہے، لیکن اس کے برعکس اکثر شہروں میں عوام موبائل فون سرویسز سے اب بھی محروم ہیں۔