پاکستان میں تین منزلہ عمارت منہدم، نو افراد ہلاک

   

اسلام آباد: پاکستان کے ملتان میں تین منزلہ عمارت گرنے سے نو افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے ہیں۔افسوسناک واقعہ ملتان کے علاقے حرم گیٹ کے محلہ جوادیاں میں پیش آیا جہاں گھر میں موجود افراد پر اچانک تین منزلہ گھر کی چھت آ گری، عمارت گرنے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد سمیت نو افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ دو شدید زخمی ہوئے ہیں۔ حادثہ کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے ملبہ ہٹا کر نعشوں اور زخمیوں کو نشتر ہاسپٹل منتقل کر دیا جہاں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ ریسکیو آپریشن ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن ڈاکٹر کلیم کی زیرِنگرانی کیا گیا، واقعہ کی اطلاع 15 پرپولیس کو دی گئی، مقامی پولیس موقع پر موجود ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تین منزلہ عمارت دیگر مکانوں پر آ گری تھی، ملبے تلے 19 افراد دب گئے، تین گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد نو افراد کی نعشیں نکال لی گئیں جبکہ دو زخمیوں کو بھی ریسکیو کر لیا گیا ہے۔