پاکستان میں دھماکہ ، دو ہلاک

   

اسلام آباد: پشاور میں بورڈ بازار کے قریب دھماکہ ہوا ، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ مبینہ طور پر بورڈ بازار میں خودکش دھماکہ ہوا ہے ۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ترجمان ریسکیو 1122بلال فیضی نے بتایا کہ تمام افراد کو خیبر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی و غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق موٹر سائیکل دھماکہ ہوا، جس میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا ہے ۔