پاکستان میں دہشت حملے ،6 ملازمین پولیس ہلاک

   

اسلام آبا د ، /21 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں اتوار کو پولیس کو نشانہ بنا کر کئے گئے دہشت گردانہ حملوں میں چھ پولیس اہلکاروں کی موت ہو گئی اور کئی دیگر زخمی ہو گئے ۔پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ افتخا ر شاہ نے بتایا کہ صبح ہوئے پہلے حملے میں نامعلوم دہشت گردوں نے ایک پولیس چوکی پرفائرنگ کی جس میں دوپولیس اہلکاروں کی موت ہوگئی اورکئی دیگر زخمی ہو گئے ۔ دوسرا حملہ ایک اسپتال میں ہوا جہاں پولیس اہلکار اپنے زخمی ساتھیوں کو داخل کرا رہے تھے ۔ ایک خاتون خودکش حملہ آور نے اسپتال کے مرکزی دروازے کے نزدیک خود کو دھماکے کر کے اڑا لیا، جس میں چار مزید پولیس اہلکار مارے گئے اور کئی دیگر زخمی ہو گئے ۔ابھی تک کسی بھی دہشت گرد تنظیم نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔ شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ میں ڈیرہ اسماعیل خان اہم ضلع ہے جو کبھی دہشت گردوں کا اہم ٹھکانہ تھا ۔ ضلع کے قبائلی علاقوں میں فوجی کارروائی کے بعد دہشت گردوں پر نکیل کسی گئی لیکن وہ اکثر سکیورٹی فورسز اور عام لوگوں کو نشانہ بنا کر اپنی موجودگی کا احساس کراتے رہتے ہیں۔