اسلام آباد۔ قومی مرکز برائے زلزلہ کے بموجب پیر کی صبح پاکستان میں 4.8شدت سے زلزلے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ پیر کی صبح4:14کو پاکستان میں یہ جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی گہرائی10میٹر تھی۔
زلزلے کے جھٹکے کی شدت4.8
مذکورہ این سی ایس نے ٹوئٹ کیاکہ ”زلزلے کا جھٹکا4.8‘ جو26-10-2020ہندوستانی وقت04:14:43کو محسوس کیاگیا‘ یہ 36.13عرض البلد‘ اور71:97طول البلد‘ جس کا مرکز پاکستان ہے“۔
کوئی جانی نقصان کی اب تک اطلاع نہیں ہے۔مزید تفصیلات کا انتظار کیاجارہا ہے