پاکستان میں شادی کے وقت ہندو لڑکی کا اغوا

   

اسلام آباد،27جنوری (سیاست ڈاٹ کام)پاکستان میں کراچی صوبہ سے تقریباً 215 کلومیٹر دور مٹیاری ضلع میں ایک ہندو لڑکی کو مقامی پولیس کی نگرانی میں شادی کے منڈپ سے حملہ آوروں نے اغوا کرلیا۔رپورٹ کے مطابق اغوا کرنے کے بعدبھارتی بائی(24)کو زبردستی اسلام قبول کرواکر مسلم شخص سے اسکی شادی کرا دی گئی۔مقامی افرادکے مطابق بھارتی کی شادی حالہ شہر میں ایک ہندو شخص سے ہونے والی تھی لیکن اسی دوران کچھ حملہ آوروں نے منڈپ میں پہنچ کر اسے اغوا کرلیا۔بھارتی کے باپ کشور داس نے کہا کہ انکی بیٹی کی شادی کی تقریب چل رہی تھی تبھی شاہ رخ گل نامی حملہ آور کچھ لوگوں کیساتھ وہاں پولیس اہلکاروں کو لیکر آیا اور انکی بیٹی کا دن دہاڑے اغوا کرلیا۔بعد میں،بھارتی کا اسلام قبول کرنے کا دستاویز اور شاہ رخ کیساتھ اسکی شادی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بھارتی کے منڈپ سے اغوا کئے جانے کی ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ دستاویزوں کے مطابق بھارتی نے یکم ؍ دسمبر 2019 کو ہی اسلام قبول کرلیاتھا۔سرٹیفکیٹ کے مطابق بھارتی نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام بشریٰ رکھ لیاتھا۔کراچی میں واقع جمات العلوم اسلامیہ نے بھارتی کے تبدیلی مذہب کا ایک سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا ہے ۔ایک طرف جہاں بھارتی کے گھروالوں نے اپنی بیٹی کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔