پاکستان میں شدید بارش اور بجلی گرنے سے 63 ہلاک

   

اسلام آباد : پاکستان میں شدید بارش اور آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 63 ہو گئی ہے۔پاکستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایڈمنسٹریشن کے ترجمان خورشید انور نے ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والی شدید بارشوں کے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کے صوبوں میں ہفتے کے آخر میں شروع ہونے والی شدید بارشوں اور آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں جانیں گنوانے والوں کی تعداد بڑھ کر 63 ہو گئی، اور تقریباً 1,370 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔حکام نے کہا ہے کہ موسم کی خراب صورتحال اور شدید بارشوںکی وجہ سے ریسکیو کام منفی طور پر متاثر ہو سکتا ہے۔ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) سے بات کرتے ہوئے، پاکستان کے محکمہ موسمیات کے اہلکار ظہیر احمد بابر نے بتایا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ملک میں شدید بارشیں دیکھنے میں آئیں اور کہا، “اس ماہ پاکستان بھر میں معمول سے 61 فیصد زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارے ملک میں موسمیاتی تبدیلی پہلے ہی واقع ہو چکی ہے