پاکستان میں فیس بک کا دفتر

   

اسلام آباد، 7 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیر خارجہ چودھری فواد حسین نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک کو یہاں اپنا دفتر کھولنے کے لئے مدعو کیا ہے ۔مسٹر حسین نے کل یہاں ‘ڈیجیٹل میڈیا کی اہمیت’ پر منعقدہ ایک سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اشتہاری صنعت کی سالانہ آمدنی 7 ارب روپے ہے اور حکومت نے اپنے ایک تہائی اشتہارات ڈیجیٹل میڈیا کو دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اشتہارات کا دائرہ اب روایتی ذرائع ابلاغ سے ہٹ کر ڈیجیٹل میڈیا کی طرف منتقل ہورہا ہے اور یہ روایتی ذرائع ابلاغ کے لئے یہ ایک بڑا بحران ہے ۔ اگر اس بحران سے نمٹنا ہے تو پھر میڈیا میں جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ضروری ہے کیونکہ پاکستانی پیشہ ور اب بھی ٹیکنالوجی سے زیادہ واقف نہیں ہیں۔انہوں نے میڈیا صنعت سے اس بات پر تحقیق کرنے کی اپیل کی کہ روایتی ذرائع ابلاغ پر ڈیجیٹل میڈیا کا کیا اور کتنا اثر ہو رہا ہے۔