پاکستان میں مہلک کورونا ویرینٹ کا پہلا کیس

   

اسلام آباد: محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں کورونا وبا کے نئے مہلک ترین ویرینٹ بی ایف7-کے پہلے کیس کی تصدیق کردی ہے۔ ڈان کی رپورٹ کے مطابق اس ویرینٹ کے نمونے کا تجزیہ ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں کیا گیا، محکمہ صحت کے حکام کے مطابق یہ پاکستان میں کورونا کے اس مہلک ترین ویرینٹ کا پہلا کیس ہے ، جس کی تشخیص کورونا سے متاثرہ 49 سالہ مریض میں ہوئی۔
پاکستان: پنجاب میں پولیس اسٹیشن پر حملے کی کوشش ناکام
اسلام آباد: پاکستان کے صوبہ پنجاب کی پولیس نے منگل کی رات ضلع میانوالی میں ایک دہشت گردانہ حملے کو ناکام بنا دیا۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے میڈیا کو بتایا کہ دہشت گردوں نے ایک پولیس اسٹیشن پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا اور رات کا فائدہ اٹھا کر عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں متعدد دہشت گرد زخمی ہوئے ۔