پاکستان میں کل وزیراعظم کی تقریب حلف برداری کا فیصلہ

   

اسلام آباد : پاکستان کے نئے وزیراعظم کی تقریب حلف برداری کی تقریب پیر کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ میڈیا کے مطابق وزیراعظم کی تقریب حلف برداری 4 مارچ سہ پہر 3 بجے ایوان صدر میں مقررہے ۔ صدر مملکت نئے منتخب وزیراعظم سے حلف لیں گے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی تقریب حلف برداری کے لیے دعوت نامے ارسال کردیے گئے ہیں۔