پاکستان میں کورونا انفیکشن کے 1455 نئے معاملے

   

اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے انفیکشن کے 1,455 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے مزید 18 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 15,05,328 ہو گئی ہے اور اس وبا سے مزید 18 افراد کی موت کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 30,114 ہو گئی ہے ۔