پاکستان کا آئی ایم ایف پروگرام ختم کرنا اب ممکن نہیں: وزیر فینانس

   

اسلام آباد : پاکستانی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ جہاں معیشت کی بحالی ہو رہی ہے وہاں ایسے موقع پر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پروگرام سے پاکستان کا نکلنا ممکن نہیں ہے ۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سینیٹر طلحہٰ محمود کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے سامنے ایک بیان میں شوکت ترین نے یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ ایف بی آر کے گرفتاری کے اختیارات سے متعلق مجوزہ سیکشن 203-اے کی زبان تبدیل کردی جائے گی اور تمام قابل اعتراض چیزیں اس میں سے ختم کردی جائیں گی۔ اس سے قبل کمیٹی نے متفقہ طور پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے گرفتاری کے اختیارات مسترد کر دیے تھے ۔وفاقی وزیر نے کمیٹی کو بتایا کہ حکومت نے مالی سال 2023 میں معیشت میں 7 فیصد اضافے کا تخمینہ لگایا ہے ۔