پاکستان کا تاریخی خلائی مشن ’آئی کیوب کیو‘ چاند پر روانہ

   

اسلام آباد: پاکستان میں نئی تاریخ رقم ہو گئی، پہلا پاکستانی سٹیلائٹ آئی کیوب کیو چاند پر روانہ ہو گیا۔ تاریخی خلائی مشن آئی کیوب۔ قمر (ICUBE-Q) چین کے وینچینگ خلائی سینٹر سے روانہ ہو گیا جس کے بعد پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا چھٹا ملک بن گیا ہے۔دو آپٹیکل کیمروں سے لیس آئی کیوب کیو کی مدد سے چاند کی سطح کی تصاویر اور معلومات حاصل کی جائیں گی، سیٹلائٹ مشن ’آئی کیوب کیو‘ چین کے ہینان سپیس لانچ سائٹ سے دن 12 بج کر 50 منٹ پر روانہ ہونا تھا، موسم کی خرابی کے باعث 2 بج کر 18 منٹ پر روانہ کیا گیا۔سیٹلائٹ آئی کیوب کیو کی لانچ کو ویب سائٹ اور چینی میڈیا سے براہ راست ٹیلی کاسٹ بھی کیا گیا، آئی کیوب قمر کا ڈیزائن اور ڈیویلپمنٹ چین اور سپارکو کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے، چاند کی تصاویر بنانے کیلئے آئی کیوب قمر میں دو کیمرے نصب ہیں، سیٹلائٹ سے چاند کی سطح کی تصاویر چین کے ڈیپ سپیس نیٹ ورک کے ذریعے حاصل کی جائیں گی۔ مشن کی کامیابی کے بعد پاکستان ان چند ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائے گا جنہوں نے چاند کے مدار میں اپنے سیٹلائٹ بھیجے ہیں، دوسری جانب آئی کیوب قمر چاند تک سیٹلائٹ بھیجنے کے مشن کی تیاری میں طلباء￿ کا مرکزی کردار ہے۔