پاکستان کا ترکیہ سے دو طرفہ تجارت کے فروغ پر زور

   

اسلام آباد : پاکستان کے عام انتخابات میں دوسری بار وزیراعظم منتخب ہونے والے شہباز شریف نے ترکیہ کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو بڑھانے پر زور دیا ہے۔وزیر اعظم شریف نے اسلام آباد میں ترکیہ کے سفیر مہمت پاچا جی کا دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر اعظم آفس میں خیر مقدم کیا۔ملاقات کے دوران شریف نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان 5 بلین ڈالر کے تجارتی ہدف کو حاصل کرنے کے لیے تجارت کو وسعت دینے پر زور دیا ہے۔شریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ بنیادی مسائل پر ایک دوسرے کی مسلسل حمایت کرتے ہیں اور مستقبل میں بھی ایک دوسرے کا ساتھ دیتے رہیں گے۔شریف نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ صدر رجب طیب اردغان نے انہیں فون کرتے ہوئے ان کے نئے عہدے پر مبارکباد پیش کی اورانہوں نے صدر اردغان کو ترکیہ کے مقامی طور پر تیار کردہ قومی جنگی طیارے KAAN کی کامیاب پرواز پر مبارکباد دی۔شریف نے کہا کہ انہوں نے اردغان کو ساتویں ترکیہ پاکستان اعلیٰ سطحی سٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے اجلاس کے لیے پاکستان مدعو کیا اور کہا کہ پاکستانی عوام دارالحکومت اسلام آباد میں صدر اردغان کی میزبانی کے منتظر ہیں۔ترکیہ کے سفیر مہمت پاچا جی نے وزیر اعظم کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے والے شریف کو مبارکباد دی اور دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے کے رشتوں کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔