پاکستان کو اپنے اقلیتوں کی حفاظت پر توجہہ مرکوز کرنا چاہئے۔ ایم ای اے

,

   

نئی دہلی۔پاکستان کے تبصرے پر پیرکے روز ہندوستان نے سخت اعتراض جتایا او رکہاکہ اسلام آباد کو چاہئے کہ وہ اپنے اقلیتوں کی حفاظت پر اپنی توجہہ مرکوز کرے۔وزرات خارجی امور کے ترجمان ارندام باگچی نے کہاکہ ”مسلسل اقلیتی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے کے کسی دوسری قوم میں اقلیتوں کے ساتھ سلوک پر بے ہودہ تبصرہ کسی سے چھپا نہیں ہے۔

ساری دنیا منظم اندازمیں اقلیتوں بشمول ہندوؤں ’سکھوں‘ عیسائیوں اور قادیانیوں کے ساتھ پاکستان میں ہونے والے مظالم کی شاہد ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”حکومت ہند تمام مذہب کا احترام کرتی ہے۔

اس کے برعکس پاکستان میں جنونیوں کی تعریفیں کی جاتی ہیں اور ان کے اعزاز میں یادگاریں تعمیر کی جاتی ہیں۔

ہم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں وہ خطرے کی گھنٹی نجانے والے پروپگنڈے اور ہندوستان میں فرقہ وارانہ انتشار کو ہوا دینے کی کوشش کرنے کے بجائے اپنی اقلیتی برادریوں کی حفاظت‘ سلامتی‘ بہبودپر توجہ دے“اس سے قبل پیغمبر اسلام کی شان اقدس میں بی جے پی کے فی الحال معطل شدہ ترجمان کے بدبختانہ بیانات کی پاکستان کے وزیراعظم شہبا ز شریف اور صدر عارف علوی نے سخت الفاظوں میں مذمت کی تھی۔

ٹوئٹر کے ذریعہ اتوار کے روز شریف نے کہاتھا کہ”ہمارے پیغمبر ؐ کی شان اقدا میں ہندوستان کے بی جے پی لیڈر کے تکلیف دہ الفاظ کی میں سختی سے مذمت کرتاہوں۔

بارہا کہہ چکاہوں کہ مودی کی قیادت میں ہندوستان مذہبی آزادیوں کو پامال کرچکا ہے اور مسلمانوں پر ظلم کررہا ہے۔

دنیاکو توجہہ کرنا اور بھارت کو سخت سرزنش کرنا چاہئے“۔انہوں نے کہاکہ ”پیغمبر اسلامؐ سے ہماری محبت سب سے عظیم ہے۔ ناموس رسالت مآبؐ سے محبت او راحترام میں تمام مسلمان اپنی جان کی قربانی دینے کے لئے تیار رہتے ہیں“۔