پاکستان کی میڈیا ریگولیٹری باڈی نے ہندوستانی مواد نشر کرنے والے کیبل اپریٹرس پر کاروائی کی

,

   

اس فیصلہ کو بڑے پیمانے پرجوابی حملہ تصور کیاجارہا ہے کیونکہ اسی ہی کاروائی بعض چیانلوں اور سیروتفریح کی ہندوستانی صحت نے پاکستانی مواد اور فنکاروں کے خلاف اٹھایاہے۔


لاہور۔ پاکستان کے الکٹرانک میڈیا واچ ڈاگ نے ایک روز قبل ملک میں ٹیلی ویثرن چیانلوں پر ہندوستانی مواد نشر کرنے والے کیبل اپریٹرس پر کاروائی شروع کردی ہے۔ایک بیان میں مذکورہ واچ ڈاگ نے کہاکہ ”پاکستان الکٹرانم میڈیاریگولیٹری اتھاریٹی(پی ای ایم آر اے) کے میدان پر رہنے والے عملے نے ”غیر قانونی ہندوستانی چیانلوں اور ہندوستانی موادکی نشریات کرنے والے“ چار کیبل اپریٹریس پر دھاوے کئے ہیں“۔

ان کیبل اپریٹرس کی شناخت کراچی میں ایم /ایس چارجہ کیبل اپریٹر‘ ایم /ایس کراچی کیبل سروسیس‘ ایم /ایس نیو سٹلائیٹ کمیونکشن اور ایم /ایس اسٹار ڈیجیٹل کیبل نٹ ورک کے طور پر ہوئی ہے۔

بیان میں کہاگیا ہے کہ دھاوے کے وران ریگولیٹر ی باڈی نے غیرقانونی آلہ ضبط کیا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے نام ایک وجہہ بتاؤ نوٹس بھی جاری کی ہے۔

اس میں کہاگیاہے کہ پی ای ایم آر اے نے کیبل اپریٹرس کی جابن سے سپریم کورٹ کی جان بوجھ کر خلا ف وزریوں کی ملک میں خبروں کے بعد ایک اپریشن کی شروعات کی ہے۔

اس نے ملک کے تمام کیبل اپریٹرس کو متنبہ کیا ہے کہ ہندوستانی چیانلوں /مواد کی نشرعات پر ”فوری روک لگائیں جو یاتوغیر قانونی ہے یااتھاریٹی کی جانب سے ممنوع قراردیاگیاہے۔

انہوں نے انتباہ دیا ہے کہ ”پی ای ایم آر اے لائنس یافتہ کے علاوہ کسی بھی کیبل ٹی وی نٹ ورکس پر ڈسٹری بیوشن کی اجازت نہیں دی جائے گی اور کوئی اپریٹران احکامات کی خلاف ورزی کرتا ہوا پایاگیا اس کے ساتھ پی ای ایم آر اے قانون کے حوالے سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا“۔

سال2016میں پی ای ایم آر اے نے ہندوستان مواد کی مقامی ٹیلی ویثرن اور ایف ایم ریڈیو چیانلس میں نشریات پر مکمل پابندی عائد کردی تھی۔

تاہم لاہور ہائی کورٹ نے 2017میں یہ امتناع ہٹادیاتھا اور یہ کہتے ہوئے اس کوکالعدم قراردیاتھا کہ پاکستانی حکومت کو اس پرکوئی اعتراض ہیں ہے۔

سال2018میں ملک کے اندر ٹی وی چیانلوں پر ہندوستانی موادکی نشریات پر سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کو پلٹتے ہوئے پابندی عائد کی تھی۔

اس فیصلہ کو بڑے پیمانے پرجوابی حملہ تصور کیاجارہا ہے کیونکہ اسی ہی کاروائی بعض چیانلوں اور سیروتفریح کی ہندوستانی صحت نے پاکستانی مواد اور فنکاروں کے خلاف اٹھایاہے۔